خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے شرکاءِ تقریب سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے کیونکہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا.
فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے لہذا تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے کیونکہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اور ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی جبکہ انشاءاللہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا.
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
ان کے مطابق سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے  خیال رہے کہ آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر  پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے علامہ اقبال کا یہ  شعر  پڑھا کہ :
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ








