پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی ایكٹ کو مسترد کر دیا ۔

0
66

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی ایكٹ کو مسترد کر دیا ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد(محمد اویس)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی ایکٹ کو مسترد کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کا ہنگامی اجلاس میں قومی اسمبلی سے پی ایم ڈی سی ایکٹ کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔پی ایم اے اسلام آباد کے مطابق حکومت نے جس ایکٹ کو پاس کروانے کی یقین دہانی کروائی منظور ہونے والا ایکٹ اس سے مختلف ہے جو ہیلتھ سسٹم کی تباہی کا سامان بنے گا۔یہ ایکٹ پی ایم سی قانون کی مزید بھیانک شکل اور ہیلتھ سسٹم کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا۔پی ایم اے اسلام آباد کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جو اپنے آپ کو جمہوریت کی حامی جماعت کہتی ہے ایسے قانون کا نفاز کر رہی ہے جس میں 70 فیصد سے زائد ڈاکٹرز کمیونٹی کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔پی ایم اے اسلام آباد نے حکومت سے اپیل کی کہ اس بل کو ڈاکٹرز کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق اور مفادات میں ترتیب دیا جائے۔پی ایم ڈی سی کے امتحانات اور دیگر معاملات تمام پروفیشنل ریگولیٹری باڈیز کی طرف ڈاکٹرز کی امنگوں کے مطابق حل کئے جائیں۔

Leave a reply