پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ بحال کردیا ،

0
33

اسلام آباد(محمداویس)پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ بحال کردیا ،کوٹہ ختم کرنے کانوٹیفکیشن واپس نیا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،ڈپٹی چیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے طلبہ سے مذکرات کئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے پارلیمنٹ ہاوس میں سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے ساتھ مذاکرات کئے۔

پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ جو ختم کردیا تھا اس نیوٹیفکیشن کوواپس لے لیا اور نیانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی ایم سی نے چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کے چیف سیکرٹریز کوخط لکھ دیا۔

واضح رہے کہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ پی ایم سے اسلام آباد اور گورنر ہاوس پنجاب و ملک کے دیگر حصوں میں کوٹہ کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جبکہ طلبہ کا دھرنہ بھی جاری تھا ۔

Leave a reply