پاکستان میں کرونا مریضوں اور اموات میں اضافہ،کتنی ہو گئیں کل اموات؟
پاکستان میں کرونا مریضوں اور اموات میں اضافہ،کتنی ہو گئیں کل اموات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 20186 جبکہ ہلاکتیں 462 ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں 203025 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8716 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 981 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 17 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں، پاکستان میں کرونا کے 5114 مریض صحتیباب ہو چکے ہیں.
پنجاب میں7494 مریض، سندھ میں 7465، اسلام آباد میں 393، صوبہ بلوچستان میں 1172، خیبر پختونخوا میں 3129، آزاد کشمیر میں 67 جبکہ گلگت بلتستان میں 364 کرونا کے مریض ہیں.
خیبر پختونخواہ ہلاکتوں کے حوالہ سے سب سے آگے ہے، کے پی میں 180 اموار ہو چکی ہیں، سندھ میں 130، صوبہ پنجاب میں 121، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 19 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
لاہور میں کورونا کے 322 جبکہ پنجاب میں 638 نئے کیس سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 7494 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 4714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 2476 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 18، قصور 61، شیخوپورہ 25، راولپنڈی 419 جہلم 61، اٹک 35،چکوال 5، گوجرانوالہ 211، سیالکوٹ 294، ناروال 20، گجرات میں 241 شہریوں میں تصدیق کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔