پاکستان میں کرونا سے اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں

0
38

پاکستان میں کرونا سے اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 55 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2155 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 47 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور37ہزار80 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام آباد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار556، خیبر پختونخوا57 ہزار982، سندھ 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار295، بلوچستان18 ہزار118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 8522 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب 4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply