غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 14 افراد گرفتار

0
75

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کے خلاف ایکشن جاری ہے

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات جن میں لیاقت آباد، سپر مارکیٹ، سمن آباد اور خواجہ اجمیر نگری شامل ہیں نے غیر قانونی طور پر کراچی پاکستان میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 ملزمان گرفتار کر لیے خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے 3 ملزمان خادم ولد پختون خان، بہادر خان ولد ظاہر اور مرویز ولد ملک محمد کو گرفتار کر لیا جن پاس کسی قسم کا دستاویزی ثبوت موجود نہیں تھا ، سپر مارکیٹ کی حدود میں 5 ملزمان سر خان ولد ارباب، عبدالمالک ولد محمد خواص، مصطفیٰ ولد محمد، عبدالجلیل ولد عبدالصمد اور محمد ولی ولد محمد ظاہر کو گرفتار کر لیا گیا

لیاقت آباد پولیس نے سردار شاہ ولد امیر محمد، حبیب اللہ ولد زرگل، احمد شاہ ولد اسلم اور عزت اللہ ولد محمد ظہی کو گرفتار کیا ، سمن آباد تھانہ کی حدود میں پولیس نے میر محمد ولد فیروز اور حسام الدین ولد امام مراد کو گرفتار کیا جن کے کسی قسم کے دستاویزی ثبوت موجود نہیں تھے پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

Leave a reply