فرانس کا پاکستان میں توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

0
169

فرانس کے ڈپٹی ہیڈ مشن نے وزیر توانائی مصدق ملک سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران توانائی شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

فرانسیسی حکام نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی،ایل این جی کارگو کی فراہمی سے لیکر تونائی وسائل کی تلاش،توانائی کی تجارت اور ترسیل کو بڑھانے کے منصوبے،لائن لاسز کم کرنے اور تونائی شعبے کی بحالی میں بھی دلچسپی ظاہر کی،فرانسیسی حکام نےمصدق ملک کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،مصدق ملک نےاہم شعبوں کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا اعادہ کیا،وزیر توانائی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم زرعی شعبے میں جدت کے لیے پرعزم ہیں، فرانسیسی وفد نے لائن لاسز کو کم کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بحال کرنے کے اقدامات میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

حکومت کے وسیع تر اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر توانائی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر وزیر پاکستان کی طویل مدتی ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑی تبدیلیاں لانے کے لیے پرعزم ہے۔

فرانسیسی کمشنر اور وزیر توانائی کے درمیان ہونے والی بات چیت سے ایک امید افزا تعاون کا اشارہ ملتا ہے جو پاکستان اور فرانس کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کی توانائی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

Leave a reply