پاکستان میں کرونا سے مزید 8 اموات،503 نئے مریض سامنے آ گئے

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 8 اموات ہوئی ہیں جبکہ 503 نئے مریض سامنے آئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6209 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا ایکٹوکیسز کی تعداد 11 ہزار 945ہے اور اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 804 افراد کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے اور ملک بھر میں کورونا کے 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1لاکھ 27ہزار60 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 95 ہزار 800 ،خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 468، اسلام آباد میں 15ہزار425، بلوچستان میں 12ہزار403، آزادکشمیر میں 2ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے 2343 اموات ہوئی ہیں، ‏پنجاب میں2186، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، ‏گلگت بلتستان میں 63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے 61 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

ملک بھرکےاسپتالوں میں130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں،

Leave a reply