پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن پرپابندی
اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ زی فائیو کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ایک نوٹڑیفیکیشن انٹرنیٹ پرگردش کر رہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے تمام بینکوں کوہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ بھارتی سروس زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد تک رسائی (سبسکرپشن) کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکا جائے۔
اس نوٹیفیکشن میں پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، ای ایم آئیز، پی ایس اوز اور پی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات حکومت پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے فیصلوں کی روشنی میں بھیجی جارہی ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارتی مواد کی سبسکرپشن کے طریقوں کو روکا جائے جس میں کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔
پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم
چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا
واضح رہے کہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں جن میں سے دو ’چڑیلز‘ اور ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘دکھائی جارہی ہیں جب کہ تین ’دھوپ کی دیوار‘، ’من جوگی‘ اور’عبداللہ پور کا دیوداس‘ ابھی تک نشر نہیں کی گئیں۔
پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم
یاد رہے کہ واضح رہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر دکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نہایت غیراخلاقی گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں اس گفتگو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اتھایا تھا جس کی وجہ سے زی 5 نے اس ویب سیریز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی بعد ازاں اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا۔