پاکستان میں کتنے ملین کی مہارت شدہ لیبر فورس موجود ہے،خسروبختیار نے بتایا
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او کا ایک متحرک ممبر ہے،ہم ایس سی او فورم پر مشترکہ انڈسٹریل گروتھ کیلئے تھنک ٹینک کی تجویز دیتے ہیں،انڈسٹریل تعاون کیلئے ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک اور فنڈ قائم کیا جائے،مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں 66 ملین کی مہارت شدہ لیبر فورس موجود ہے۔
رکن ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ایس سی او بزنس کونسل کو متحرک کیا جائے،جی ڈی پی گروتھ 4 اور ایل ایس ایم گروتھ 14 فیصد سے زائد رہی،
مخدوم خسرو بختیار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی انڈسٹری منسٹریل کانفرنس سے خطاب کیا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے چار نکاتی صنعتی و ترقیاتی ایجنڈا پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا ایک متحرک ممبر ہے، ہم ایس سی او فورم پر مشترکہ انڈسٹریل گروتھ کیلئے تھنک ٹینک کی تجویز پیش کرتے ہیں، انڈسٹریل کے تعاون کیلئے ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک اور فنڈ قائم کیا جائے، ممبر ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ایس سی او بزنس کونسل کو متحرک کیا جائے۔