پاکستانی ٹیم کی بھی کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا، بھارتی کپتان،پاکستان مقابلے کی ٹیم ہے،ویرات کوہلی

ایشیا کپ کے گزشتہ رات میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایک اور جیت اپنے نام کر لی، جس کے بعد بھارتی کپتان بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

باغی ٹی وی : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی پاکستانی ٹیم کے معترف ہیں پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگوکرتے ہوئے روہت شرما نےکہا کہ ہم میچ کےدوران مطمئن تھے، یہاں تک کےنواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ٹیم مطمئن تھی۔

بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار…

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہوجائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی، انہوں نے کہا کہ ماننا پڑے گا سامنے والی ٹیم میں کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا جس طرح کی کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ہم سرپرائز نہیں ہوئے۔

روہت شرما نےاسکورکےح والے سے کہا کہ ویسے تو 180 سے زائد اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ اسکور چاہتی ہے پاکستان کو کریڈٹ دینا پڑے گا، انہوں نے اپنے حق میں میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم سے بہتر کھیلا-

انہوں نے اپنی ٹیم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، انہوں نے اچھی پرفارمنس سے کئی میچ جتوائے ہیں، لیکن اس بار پاکستانی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا کہ انہوں نے بہتر کھیل پیش کیا اور جیت ان کی ہوئی۔

ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

دوسری جانب بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے کہاکہ پاکستان مقابلے کی ٹیم ہے، بابرکو ہرفارمیٹ میں اچھا کھیلتا دیکھ حیرت نہیں ہو رہی بابر کچھ سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹیم کے تمام پلیئرز اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔

ویرات نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک بہت اچھا انسان ہے اور بہت عزت سے ملتا ہے، ان سے ملنا ہمیشہ اچھا لگتا اور باقی کھلاڑیوں سے بھی، سب بہت عزت سے اور دوستانہ ماحول میں ملتے ہیں مجھے گزشتہ سال سے یہ احساس ہوا کہ پاکستان کی ٹیم مقابلے کی ٹیم ہے لیکن ساتھ ہی بہت عزت کرنے والی بھی ہے۔

ویرات نے کہا کہ یہ گیم پریشر کا ہے، جو ٹیم اچھا ہینڈل کر لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے اور آج کے دن بہت سے مرحلوں میں پاکستان نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔

پاک وہانگ کانگ میچ: رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں،وسیم اکرم

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔

Comments are closed.