پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

0
41

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 41 کروڑ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 6 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

اے ڈی بی نے 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔

واضح‌رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، یہ رقم معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

اے ڈی بی ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر دے گا جس سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔

Leave a reply