پاکستان نیوی کےنئے کمیشنڈ جہاز نے کس بندرگاہ کی سیر کی ،آخر کیا مقصد تھا

0
38

حال ہی میں کمیشنڈ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے پاکستان واپسی کے دوران ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیا- اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاک ترک بحریہ کے درمیان اشتراک اور انٹر آپریبیلیٹی کو فروغ دینا ہے۔

اکساز بندرگاہ پہنچنے پر ترک بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ پی این ایس تبوک کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر اکساز نیول بیس رئیر ایڈمرل آئی کورتلوس سیونک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس تبوک نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے ترکی کی عوام کے لیے بالعموم اور ترک بحریہ کے لیے بالخصوص نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ترک بحریہ کے حکام نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

علاوہ ازیں کمانڈنگ آفیسر نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورت حال، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بھارتی افواج کے مظالم کے حوالے سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔ انھوں نے جہاز کے قیام کے دوران ترک بحریہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
پی این ایس تبوک نے بندرگاہ سے روانہ ہوتے ہوئے ترک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ پٹرول میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس تبوک کا ترکی کا حالیہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو تقویت بخشے گا۔

Leave a reply