پہلا ٹی ٹوینٹی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کتنے رنز کا دیا ہدف؟

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلا ٹی ٹوینٹی ،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر153 رنزبنائے

شاداب خان نے 42رنز بنائے،پا کستان نے نیوزی لینڈ کو 154 رنزکاہدف دے دیا ،نیوزی لینڈ کے ڈیبیو پلیئر جیکوب ڈفی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاداب کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور چند لمبے شاٹس کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 153 تک پہنچانے میں مدد کی۔

عبداللہ شفیق اور محمد حفیظ بغیر کوئی اسکور بنائے پویلین لوٹے۔ محمد رضوان نے17 رنز اسکور کرنے کے بعد کیچ تھمایا۔حیدرعلی بھی تین رنز پر آؤٹ ہو گئے.، خوش دل شاہ 16 رنز بنا سکے اور20 کے مجموعی اسکور پر چار پاکستانی پلیئر پویلین لوٹ گئے۔

قومی سکواڈ کی کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد اور حسین طلعت شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Leave a reply