پاکستان نے کارکردگی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی

پاکستان نے کارکردگی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی
باغی ٹی وی : پاکستان نے ستمبر 2018 سے ستمبر 2020 تک کی کارکردگی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی۔ نئے منی لانڈرنگ قوانین کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیز پر 10 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، کمپنیز کی مشکوک ٹرانزیکشن پر بھی کارروائی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر 2020 سے منی لانڈرنگ کے نئے قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ ان قوانین کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیز پر 10 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، کمپنیز کی مشکوک ٹرانزیکشن پر بھی کارروائی ہوگی اور بے نامی شیئرز ہولڈرز کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ کسی بھی کمپنی کے صرف 25 فی صد شیئر ہولڈر کو سرمایہ ظاہر کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے نئے قوانین کے تحت مشکوک ٹرانزیکشن پر کمپنی کے سی ای او اور چیف فنانشل آفیسر ذمہ دار ہوں گے، ریگولیٹری ادارے مشکوک ٹرانزیکشن کا نہ بتانے والے وکیل اور آڈیٹر کیخلاف کارروائی کریں گے

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

واضح رہے کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کوماہ فروری میں ہونے والے اجلاس میں مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش 2 بار ناکام ہوئی ہے،بھارت کی سازش کی کسی بھی ملک نے حمایت نہ کی، بھارت ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوا، ایف اے ٹی ایف اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے، کئی اقدامات لائق تحسین ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا گیا

بھارت کی جانب سے مسعود اظہر کے معاملے کو بار بار اچھالنے کی کوشش کی گئی جس ارکان نے رائے دی ہے کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے اور اس کے کئی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ارکان نے بھارتی وفد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کی گئی رپورٹ میں موجود ہے، رپورٹ کا مطالعہ کریں

Comments are closed.