پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

0
38

کراچی: پاکستان نے سزا پوری ہونے پر 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان کی جانب سے رہا کیےگئےبھارتی ماہی گیر لانڈھی جیل میں قید تھے بھارتی ماہی گیروں کو حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت آج صبح ملیر جیل سے رہا کرکے لاہور روانہ کردیا ہے جنہیں پیر کی دوپہر واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالےکیا جائےگا۔

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر واقع ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق 20 بھارتی ماہی گیروں کو کورٹ پولیس اور ایدھی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق 20 ماہی گیروں کو لاہور کے واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن ادا کر رہی ہے ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہی گیروں کو خصوصی بس کےذریعہ لاہور روانہ کر دیا ہے، جیل پولیس کی ٹیم بھی بس میں ماہی گیروں کے ساتھ جائےگی حسب سابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات کے علاوہ اخراجات کی رقم اورکچھ تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلا اجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں سرکاری اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

رہائی پانے والے ماہی گیروں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو، نارائن، بھانرا، لال جی، نان جی، دینیش، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، فرید اور انیس شامل ہیں۔

کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی،وفاقی وزیر اطلاعات

Leave a reply