یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں پھنسے بھارتی طالبعلموں کی حفاظت کرنے میں جہاں بھارت ناکام ہو گیا،وہیں اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر بھارتی طالبعلم کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں بھارتی طالبعلموں کو پاکستانی سفارت خانے میں آرام سے بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنگ زدہ یوکرین میں پھنسا ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق


پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارت خانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔


بھارت کے معروف صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ موجود نہیں تھا، لیکن پاکستانی سفارتخانہ بھارتیوں کی مدد کے لیے موجود تھا۔

 

پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے…

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقدام کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے اور طلبہ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے یوکرین میں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور یوکرین پر روسی فوج کے حملے میں بھارتی طالب علموں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے بھارتی طالب علموں کو انخلاکے وقت بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پولینڈ کی سرحد پریوکرینی گارڈز کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ سلاخوں سے ان پر تشدد کیا گیا اور بال کھینچ کھینچ کر انہیں سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔ دوسری جانب یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کی اذیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کے سفارتخانے نے فون سننا ہی بند کردیئے اور مودی سرکارنے آنکھیں بند کر لیں۔

جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

Shares: