انسانیت کےدشمن بھارت کوسلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانا انسانیت کی توہین، پاکستان نےاعتراض اٹھا دیا
جنیوا:بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی بھرپورمخالفت کریں گے ، پاکستان نےاعتراض اٹھا دیئے،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں ہے جو ملک طاقت کے زور پر عوام کے حقوق سلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہوسکتا ہے؟
وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں،کچھ نہیں ہونے جارہا،عامر خان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے طاقت کی بجائے کسی ملک کی امن کے لیے کوششوں کو دیکھنا چاہیے، اصلاحات پر پاکستانی مؤقف جمہوری اصولوں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔
انڈونیشیا کی دیندا نے چہرے کے داغ دھبوں کا ناقابل یقین علاج بتاکرسب کو حیران…
یاد رہے کہ بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لیے لابنگ کررہا ہے اور اس سے قبل پاکستان سمیت 55 ممالک نے اقوام متحدہ میں ایشیا پسیفک گروپ کے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کے لیے بھارت کی حمایت کی تھی، لیکن اب پاکستان نے بھارت کی مستقل رکن بننے کی مخالفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے پوچھا ہے کہ وہ بتائے کہ انسانیت کے دشمن بھارت کو کس بنیا د پر سلامتی کونسل کے مستقل رکن بنانے کی باتیں ہورہی ہیں،