انڈونیشیا کی دیندا نے چہرے کے داغ دھبوں‌ کا ناقابل یقین علاج بتاکرسب کو حیران کردیا

0
60

جکارتا :انڈونیشیا کی دیندا نے چہرے کے داغ دھبوں‌ کا ناقابل یقین علاج بتاکرسب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق بلیوں کا گھروں میں پالنا معمول کی بات ہے البتہ اب ایک ایسی لڑکی سامنے آئی جو اپنی پالتو بلی سے روزانہ صرف اس لیے منہ چٹواتی ہے کہ وہ اپنے چہرے کی جلد کو محفوظ رکھ سکے۔

https://youtu.be/W-7khCMWG3o

شام: حلب میں مختلف مقامات پر بمباری، 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہرطرف آہ وبکا

برطانوی مشہورنیوز چینل دی ڈیلی میل کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی دیندا کا دعویٰ ہے کہ وہ بلی سے روزانہ فیشل کرواتی ہیں اور وہ اسی طرح اپنے چہرے کی رنگت ، جلد کی حفاظت کرتی ہیں۔لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے بلی سے اپنا منہ چٹوا رہی ہے اور ایسا کرنے سے اُس کے چہرے سے کیل مہاسے ختم ہوگئے جبکہ رنگت میں بھی واضح فرق نظر آیا۔

فوج کونقصان پرنقصان ، دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے، 13 فوجی ہلاک

دیندا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ طریقۂ علاج ایک کتاب میں پڑھا جبکہ اس سے قبل وہ مختلف سبزیوں کی مدد سے چہرے کی حفاظت کرتی تھیں۔ خاتون نے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی بلی ’ہیری‘ مسلسل اپنی زبان منہ پر پھیر رہی ہے۔خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ دیندا کے چہرے پر واضح فرق نظر آرہا ہے جس کے بعد میں نے بھی اسی طریقے پر عمل کرنے کا سوچا مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔

ہانگ کانگ: بلدیاتی انتخابات میں جمہوریت پسند جماعت کامیاب، چین کے لیے مزید پریشانی

Leave a reply