پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں
0
32
pm imf01

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے ہوا ہے، اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا او ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا ،ہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا

پاکستان اور آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدہ کے حوالہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا

آئی ایم ایف نے اس حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہوسکے گی موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں

یہ اہم ہوگا کہ بجٹ کو منصوبہ بندی کے مطابق عمل میں لایا جائے، اور حکام آگے کی مدت میں غیر بجٹ اخراجات یا ٹیکس میں چھوٹ کے دباؤ کا مقابلہ کریں ،اسٹیٹ بینک نے درآمدی ترجیحات سے متعلق رہنمائی واپس لی ہے اور ایکسچینج ریٹ کے مکمل مارکیٹ تعین کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے افراط زر کو کم کرنے کے لیے متحرک رہنا چاہیے جو خاص طور پر سب سے زیادہ غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے جب کہ موجودہ بین الاقوامی لین دین اور متعدد کرنسی کے طریقوں کے لیے ادائیگیوں و منتقلی پر پابندیوں سے پاک غیر ملکی کرنسی کا فریم ورک برقرار رکھنا چاہیے آئی ایم ایف نے ”کثیر جہتی اداروں اور دوطرفہ شراکت داروں سے مالی تعاون کو متحرک کرنے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے پروگرام کا مکمل اور بروقت نفاذ مشکل چیلنجوں کی روشنی میں اس کی کامیابی کے لیے اہم ہوگا

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ،وزیراعظم کی ٹویٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے سٹاف لیول معاہدے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے 9 ماہ کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا اس سے معاشی استحکام لانے اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزارت خزانہ کی ٹیم کو سراہتا ہوں جب کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف آج سہہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ لاہور میں آئی ایم ایف سے ہونے والے سٹاف لیول معاہدے سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اس ضمن میں میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ الحمدللہ،

سینئر صحافی و اینکر حامد میر کہتے ہیں کہ آج 30 جون ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوتا تو پاکستان کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو جاتا اور وزیراعظم شہباز شریف پر بھی خوب لعن طعن کی جاتی معاہدے کے اعلان پر صرف شہباز شریف نہیں پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے گذارش ہے کہ اب عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

Leave a reply