پاکستان پر معاشی جنگ مسلط اور ریاست کے اقدامات .تحریر: امان الرحمٰن

ففتھ جنریشن وار میں انوائرنمٹ یعنی کہ ماحول اور جتنی بھی اُس سے متعلق جزیات ہیں یہ سب اِ س نہ نظر آنے والی جنگ کا بہت بڑا حصہ ہوتی ہیں، مثلاَ اگر کسی فرقہ کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے تو اُس نفرت کو استعمال کر کے دُشمن اپنا کام نکالتا ہے اِسی طرح اگر کسی کیلئے کسی کی محبت پائی جاتی ہے تو محبت کو استعمال کر کہ اپنا کام کیا جاتا ہے۔
ہائبرڈ وار فیئر میں دشمن ملک کی معیشت کو گرانا بھی ایک ہتھیار ہےجیسے اِس وقت پاکستان میں دن بہ دن بڑھتی مہنگائی جس طرح کنٹرول سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے ، ایسی حالت میں موجودہ حکومت کو ایک وقت میں کئی محاذ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

ہر سرکاری اِدارے کا نظام متاثر ہوتا ہے ، عوام میں غصہ، بے یقینی بڑھتی ہے حکومت پر اعتماد کم ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کیلئے ہمدردی کی بجائے مخالفت پیدا ہو رہی ہے ، یہ معاشی جنگ انتہائی خطرناک ہے اور اِس وقت پاکستان جیسے ہی افغانستان کی بدلتی صورتحال اچھے سے سنبھالنے کے ساتھ اپنی مغربی سرحدوں کو محفوظ بنا رہا ہے ۔
ساتھ ملک کی معاشی صورتحال کو خراب کرنے والےدشمن پاکستان پر مسلط معاشی جنگ کو تیز کرتے نظر آرہے ہیں ایسے حالات میں حکومت کو چاہئے کہ اپنی عوام میں آگہی کے ساتھ مکمل لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے وزیرِ اطلات کی ذمہ داری لگائے میڈیا پر جس طرح پبلک سروس میسیج دیا جاتا ہے بالکُل اُسی طرح اپنی عوام کو بتائے کے ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور اِس جنگ میں کیا کیا مشکلات آسکتی ہیں اور ہمیں کیسے اِن آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے ،

یہ صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلانے سے عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ، وزیراعظم جناب عمران خان صاحب کو گراؤنڈ کے حالات بتانے والے اُنہی کے وزیر اور مشیر ہی ہیں ناں۔۔۔! جو پہلے اُنہیں دو خاندانی سیاسی پارٹیوں میں سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں تو کیا تحریکِ انصاف اِن کرپٹ سیاسی رہنماؤں کو صاف سُتھرا بنانے کی لانڈری ہے ؟ جبکہ عمران خان صاحب کو علم ہے مگر جیسا کے کئی بار وہ اپنی لاتعداد تقاریر میں خُود بھی کہہ چُکے ہیں مجھے معلوم ہے کون کیا کر رہا ہے مگر نظام خراب ہے ، تو وزیرِاعظم صاحب یہی صحیح وقت ہے ایکشن لینے کا اور عوام کو تیار کرنے کا کے آپ22 کروڑ لوگوں کو حقائق سے اگاہ کریں ، آپ کی ٹویٹ 22کروڑ لوگ نہیں دیکھتے وہ کیا سمجھیں گے پاکستان پر معاشی جنگ مسلط ہے ، یہ بات عام پاکستانی تک پہنچانا بہت ضروری ہے ، پچھلی 3 سالہ کارکردگی میں عوام کو ترقیاتی کام نظر نہیں آئیں گے اُنہیں نظر آئے گا تو گھی، چینی، دال، آٹا ، یہ مہنگائی یہ معاشی جنگ کا شکار پاکستانی کیا جانے پاکستانی کرنسی کیوں گری کیسے گری ، اسٹیٹ بینک ڈالر کیوں گرنے دے رہا ہے ایک عام پاکستانی جو ریڑھی چلاتا ہے روزانہ دھاڑی کر کے شام کو گھر جاتا ہے اُسے کیسے بتائیں گے کہ ہم معاشی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں کس وجہ سے یہ مہنگائی ہو رہی ہے۔؟ نہیں ایسے نہیں آپ کو اِس معاشی جنگ کو شکست دینے کیلئے ایک اور حل بھی ہے مگر اُس کے لئے بہت بڑا جگر چاہئے بلکہ یوں کہا جائے کے تاریخ رقم کرنا ہوگی آپ کو ایک مثال قائم کرنا ہوگی اور وہ دیکھا جائے تو مشکل بھی نہیں لیکن اُس کے لئے آپ کو ایک دلیر ٹیم درکار ہے جو کہ آپ کے پاس اِس وقت ساتھ نہیں ۔ اور وہ ہے آپ کا معاشی نظام آج اگر آپ اپنی تجارت ڈالر کی بجائے سونے میں کریں تو آپ چند دنوں میں اپنی معیشت بہتر کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ساتھ آپ کی ٹیم کا ہر ممبر ایک سوچ ایک نظریئے کا مالک ہو تب ممکن ہو سکتا ہے اِس کہ علاوہ اور کوئی حل نظر نہیں آتا آپ لاکھ چین، ترکی، ایران، سعودی عرب ، کا بلاک بناتے رہیں دشمن آپ کو اسلحے سے نہیں اِس وقت معیشت کی مار ،ماررہا ہے اور اِس کے لئے دفاعی حکمتِ عملی کے ساتھ مستند اور جری ،دلیر رہنماؤں کی ضرورت ہے جو آپ کی ٹیم میں دور دور تک نظر نہیں آرہے،

تو بجائے اِس کے کہ آپ اِن ویزروں مشیروں سے پلان بناتے بگاڑتے رہیں آپ عوام کے درمیان آئیں اپنے ویڈیو کلپ بنائیں خاص طور پر مہنگائی کی وجہ بتائیں اگاہی مہم چلائیں نوجوان آپ کے ساتھ ہیں آپ یہ مہم چلانے کے ساتھ ساتھ اِس نظام کی خرابی بھی بتائیں اِس لنگڑے لولے جمہوری نظام میں اب دم خم نہیں یہ نظام ہائبرڈ وار فیئر اور ففتھ جنریشن وار جیسی نہ نظر آنے والی جنگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا اِس میں کمزوریاں ہیں جو دشمن کو فائدہ اور اِس ملک کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہیں ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
پاکستان زندہ باد
@A2Khizar

Comments are closed.