آزاد رائٹرز فورم کے صدر اور پی پی پی کے رہنما رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی بھی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ 12مئی جیسے واقعات نے کراچی کے عوام کا امیج خراب کیا۔ بارہ مئی جیسے واقعات دہشت گردی تھے۔ وکیلوں کو زندہ جلانا اور بلدیہ فیکٹری جیسے واقعات کراچی پر کلنک کا ٹیکہ ہیں جسے امن اور بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی کو جیالوں کا شہر اور شہری اور دیہی کی تفریق ختم کرانے کے لئے کراچی کے نوجوان و عوام پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات عادل خان ۔محمد علی، عماد، عبدالحفیظ ، اسرا رکے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت کے خواہش مند افراد کی ایک میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں نفرتوں کا خاتمہ ہو رہا ہے اور سوچ کی تبدیلی نے سندھ کے دیہی و شہری دونوں عوام کی خیلج دور کرنا شروع کردی ہے۔ جسکے مثبت ثمرات نظر آئیں گے۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات پی پی پی نے تبدیلی کا سفر شروع کردیا ہے۔
صوبائی وزیر اور صدر کراچی پی پی پی سعید غنی نے بہترین سوچ کے ساتھ کراچی کے عوام کو متحد کردیا ہے اور پی پی پی کی نشستیں بڑھ رہی ہیں ۔ عادل خان ۔محمد علی، عماد، عبدالحفیظ ، اسرا رنے کہا کہ جلد بہت سے افراد پی پی پی کا حصہ ہوں گے۔ کراچی سندھ کا ہی نہیں ملک کا معاشی حب ہے ۔ کراچی کے نوجوان اپنی مثبت سرگرمیوں اور صلاھیتوں سے سندھ کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔