صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

صدر مملکت عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی :صدرِ ملکت کا کہنا ہے کہ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ’ہندوتوا‘ گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف حیلے بہانوں سے بلا روک ٹوک اور ریاستی سرپرستی میں تشدد بھارت میں اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا عکاس ہے۔

بھارت کے نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران پاکستان کا جھنڈا نمودار،نعتِ رسول…

صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے بھارت اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرے اور اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانے،انہیں امن کے ساتھ اپنے عقائد پر عمل کرنے کی اجازت دینے کے لیے بھی فوری اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے اسلام اور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

بھارت:توہینِ رسالت ﷺ کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس فائرنگ:2 مسلم مظاہرین شہید

سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

جبکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا گولیاں برسائیں گئیں-

بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

مودی سرکار کی ہندو انتہاپسند پولیس نے جانبدارانہ سلو ک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیابھارت کے دیگر شہروں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

Comments are closed.