پاکستان قومی زبان تحریک سندھ کو سلام تحریر:فاطمہ قمر

0
52

پاکستان قومی زبان تحریک سندھ کو سلام!

ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے کراچی و حیدر آباد کے کارکنوں کو! جن کا آج حیدر آباد میں تنظیمی اجلاس تھا ۔ وہ کراچی سے قافلے کی صورت میں حیدرآباد اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔جس میں ناصر شاہ’ نفیس احمد’ ثمر گل’ سید عثمان اور دیگر احباب شامل تھے کہ حیدر آباد کے نزدیک کچھ ڈاکو ان کے پیچھے لگ گئے کارکنوں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ہمارے کارکنوں کا مالی نقصان تو بہت ہوا۔مگر الحمدللہ! جانی نقصان سے وہ محفوظ رہے۔

ابھی ہماری پاکستان قومی زبان تحریک کے سندھ و بلوچستان کے منتظم اعلی ناصر شاہ سے بات ہوئی۔ حادثے کے باوجود ان کا حوصلہ انتہائی بلند تھا۔” آپا! ہم اپنا اجلاس موخر نہیں کریں گے۔’ ہم اجلاس کئے بغیر کراچی بھی واپس نہیں جائیں گے۔ ہم قائدا عظم کے دستے کے حقیقی سپاہی ہیں۔ ہم اپنے عظیم قائد کے فرمان کو پورا کر کے ہی رہیں گے۔ اس طرح کی مشکلات ہمیں ہمارے غیر متزلزل ارادوں کی تکمیل سے نہیں روک سکتیں۔ میرے ساتھ جو لوگ ہیں۔

یہ انتہائی ہیرا لوگ ہیں۔جو نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں” ہمیں اپنے کارکنوں کے اخلاص’ جانثاری پر فخر ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ پاکستان قومی زبان تحریک کے ناصرشاہ’ ڈاکٹر افسر سلطانہ’ ڈاکٹر لبنی زبیر عالم’ نفیس احمد’ سید عثمان’ ثمر گل’ ڈاکٹر ساجدہ’ فہیم برنی ‘ سہیل صدیقی دیگر احباب جن کے ہم نام بھول رہے ہیں۔ یہ اللہ کے انتہائی چنیدہ لوگ ہیں۔جو خلق خدا کی بھلائی کے لئے نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے آوازیں لگا رہے ہیں۔

جب کوئی حادثے کے باوجود اپنی کمٹمنٹ کو نہیں چھوڑتا تو اللہ کی مدد آنا لازمی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان قومی زبان تحریک پر اللہ کا فضل و نصرت شامل ہے۔۔وہ تحریک جو بارہ سال پہلے ایک چھوٹے سے کمرے میں بے سروسامانی کی حالت میں شروع ہوئی۔۔اج ایک عالمگیر تحریک بن چکی ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ تحریکیں اہنی عزم ‘ غیر متزلزل’ جراءت مند’ دیانتدار قیادت’ اخلاص سے پروان چڑھتی ہیں۔۔وسائل سے ہر گز نہیں۔۔ جذبے وسائل پیدا کر سکتے ہیں مگر وسائل جذبے پیدا نہیں کرسکتے۔

آج پاکستان قومی زبان تحریک سندھ کے کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان قومی زبان تحریک دراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے ۔

تحریک پاکستان کی ابتداء اردو ھندی تنازعے سے ہوئی تھی۔ اج ہمارے کارکنوں نے ڈکیتی کے باوجود جس اخلاص’ کمٹمنٹ’ اپنے مشن سے جانثاری کا ثبوت دیا ہے اس سے تحریک پاکستان کے دنوں کی یاد تازہ ہوگئ۔جب مسلمانوں کے حوصلوں کو توڑنے کے لئے ھندو بنئے ایسی نیچ حرکات کرتے تھے! اس کے باوجود پاکستان بن گیا!

اور اج ہم کارکنوں کا حوصلہ’ ہمت دیکھ کر یہ بات یقین سے کہتے ہیں کہ اج کے حادثے کے بعد پاکستان میں نفاذ اردو کی منزل اور قریب ا گئ ! ان شاءاللہ!
فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

Leave a reply