اسلام آباد:اکستان ریلوے نے11 نہیں بلکہ 35عید سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کرلیا اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے نےعیدالفطر سے قبل این سی او سی کی ہدایات پر35عید سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے،

پاکستان ریلوے کے مطابق 11ایکسپریس ٹرینیں جبکہ 24انٹرسٹی9مئی سے لاہور،فیصل آباداورملتان کے درمیان چلائی جائیں گئیں ،ٹرینیں کراچی سے لاہور ،راولپنڈی اور ایک ملتان کوجائے گی جبکہ باقی ٹرینیں لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی عید پر پشاور کے لیے کوئی اضافی ٹرین نہیں چلائی جارہی اور نہ ہی راولپنڈی سے دیگر شہروں کے لیے عید سپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے ۔

دستاویزات کے مطابق عید پر پاکستان ریلوے نے 11سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 7مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ،دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے 8مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے9مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے10مئی کو لاہور کے لیے جائے گی۔اسی طرح پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 7مئی کو روانہ ہوگئی ،

دوسری عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 8مئی کو چلے گی،تیسری عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 9مئی کو چلے گی،چوتھی عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 10مئی کو چلے گئی ۔پانچویں عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 11مئی کو چلے گئی ۔اس کے ساتھ کراچی سے راولپنڈی کے لیے عید سپیشل ٹرین 11مئی کوچلے گی۔

کراچی سے ملتان کے لیے عید سپیشل ٹرین 12مئی کوچلے گی ۔ریلوے عید پر کل 11سپیشل مسافر ٹرینیں چلائے گئی ۔ اس کے ساتھ 9مئی سے 12مئی تک 24انٹرسٹی مسافرٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے مسافرٹرنیں 9مئی سے 12مئی تک روزانہ لاہور سے رات 8 بجے اور 1بجے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوگی

اسی طرح مسافرٹرینیں فیصل آبادسے رات 8 بجے اور12بج کر30منٹ پر لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔ 9مئی سے 12مئی تک فیصل آباد سے ملتان کے درمیان رات 11بج کر 30منٹ پرفیصل آبادسے روانہ ہوگی اور اسی طرح ملتان سے فیصل آباد کے لیے ملتان سے 6بج کر30منٹ پر روانہ ہوگی ۔

محمد اویس
اسلام آباد

Shares: