مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شملہ معاہدہ سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تقسیم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ بھارتی فیصلہ شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارتی حکومت کا کوئی بھی اقدام اس کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ بھارت نے پانچ اگست کو کیے گئے فیصلے کو کشمیری عوام پر بندوق کے ذریعے مسلط کیا۔ کشمیر بھارت کا اندورنی معاملہ نہیں۔ کشمیر کو تقسیم کرنا ہندوتوا نظریے کی تکمیل ہے۔ عالمی برادری بھارتی فیصلے کا نوٹس لے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ غیر کشمیری آبادی کو کشمیر میں آباد کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ بھارتی فیصلوں سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ وادی سے اپنی فوج کا انخلا کرے اور وادی سے کرفیو اٹھائے