واشنگٹن: امریکہ میں وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کے اس اعلان نے کھلبلی مچادی کہ پاکستان کی حمایت سے ہی کشمیر آزاد ہوگا ، کوئی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرے یا نہ کرے پاکستان کی حمایت ضرور ی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے چند عرب ملکوں کی بھارت نوازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک حمایت نہ بھی کریں تو بھی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مقبوضہ کمشیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی، پُر امن جدو جہد کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر ان ممالک میں کام کرنا ہے جہاں انسانی حقوق کی اہمیت ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، انسانی حقوق کے علم برداروں کے دروازے کھٹکھٹانے امریکا آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔