لاہور:تحریک انصاف پاکستان کے سینئررہنما سینئروزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کے سینئررہنما ، سینئروزیرنے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ،
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے جمعہ کو پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے یہ فیصلہ اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے کیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سینئر وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔علیم خان جو سینئر وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور فوڈ کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے۔
سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالعلیم خان نے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ھے اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ھو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔ 1/2
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) November 26, 2021
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ھے کہ وہ غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں کہ انہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے اس لئے وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہے ہی
واضح رہے کہ علیم خان اس سے قبل بھی دو مرتبہ استعفیٰ دے چکے ہیں اور اپریل 2020 میں دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔