مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نامزد امیدواروں کی طوفانی اننگز جاری:ن لیگ انجام کوپہنچنے لگی،اطلاعات کے مطابق حلقہ ایل اے 06 سماہنی میں نامزد امیدوار و سابق ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے منانہ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا۔
دوسری طرف پورے آزادکشمیر سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ جن کی بنیاد پرکہاجاسکتا ہے کہ ن لیگ اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے اورہوسکتا ہے کہ ن لیگ ان انتخابات میں شاید ایک بھی سیٹ نہ لے سکے
ادھر جبکہ گہوٹاں سے سابق امیدوار اسمبلی چودھری اصغر علی آزاد امیدوار چودھری محمد رزاق کی حمایت سے دستبردار ہو کر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری علی شان سونی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
نامزد امیدوار اسمبلی ملک ظفر اقبال یونین کونسل دھنواں چھونگاں کوٹھیاں میں شاندار اننگز جاری۔حلقہ ایل اے 08 میں درجنوں افراد مسلم کانفرنس اور ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گے اور نامزد امیدوار اسمبلی پی ٹی آٸی آزاد کشمیر ظفر اقبال ملک حلقہ راج محل ایل اے 8 قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
نامزد امیدواراسمبلی ایل اے9 کوٹلی 2 نکیال ن چوہدری آصف حنیف کیلوی کی ظفر صاحب کے گھر کارنر میٹینگ ہوئی جس مین پورے خاندان سمیت نوجوان قائد چوہدری آصف حنیف کیلوی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
جبکہ برموچ ٹلیالہ کے مقام پر وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیخ برادری،مغل برادری، اور سادات برادری سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چوہدری آصف حنیف کیلوی کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
حلقہ ایل اے 13 میں انصر ابدالی کی دھواں دار بیٹینگ جاری ہے ، اس حلقے سے اطلاعات ہیں کہ کجھورلہ سے درجنوں خاندانوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر انصر ابدالی کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ارشد داد سے نامزد امیدوار راجہ منصور خان کی ملاقات میںں سینئر نائب صدر ارشد داد نے کھاوڑہ میں راجہ منصور خان کی بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے
حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا راجہ منصور خان کی یوسی چھتر کلاس میں کامیاب انٹری ہوئی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈلی،اوچھاہ میں کامیاب میٹنگ، کے بعد درجنوں افراد نے اپنے خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔