کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی

0
33

لاہور:کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی،اطلاعات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز باہمی مشاورت سے دورے کو ری شیڈول کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بنگلا دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی ہوگیا ہے۔

پہلے لاک ڈاؤن کی مدت ایک ہفتے کے لیے تھی، پانچ اپریل کو لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ شروع ہوا اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورے میں چھ روز کی تاخیر بھی ہوئی۔

ابتدائی طور پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایک چار روزہ اور 50 اوورز پر مشتمل 5 میچز کھیلنے کے لیے 11 اپریل کو ڈھاکا روانہ ہونا تھا۔

۔

پی سی کے مطابق دورے کی تیاریوں کی غرض سے لاہور میں جاری قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply