ادلے کا بدلہ،افغان باولرز پاکستانی بلے بازوں کو ایک ایک کرکے واپس پویلین بھیجنے لگے

لندن:افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنے بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجنے کا پاکستانی ٹیم سے بدلہ لینے میں کوئی دیر نہیں کی اور 4 بلے بازوں کو واپس پویلین بھیج کر میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے. پاکستان کے چار کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد اب پاکستان کو جیتنے کے لیے حکمت اور دانائی سے کام لینا ہوگا .اسٹیڈیم میں اس وقت پاکستانی تماشائیوں کی طرف سے بالکل خاموشی نظر آرہی ہے.

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل اس وقت پاکستانی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں. پاکستانی بلے باز اگر وکٹ پر کھڑے رہنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھرمیچ میں کامیابی سے بھی ہمکنار ہو سکتے ہیں.

Comments are closed.