پاکستان بمقابلہ سری لنکا، اچانک ایسی خبر آگئی کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیم ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں بدھ کو سری لنکا کے خلاف نبردآزما ہوگی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں بدھ کو سری لنکا کے خلاف نبردآزما ہوگی جبکہ جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ میانمار میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اپنے تین میچز جیت کر پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے اور ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں حریف ٹیم قطر کو 3-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں بحرین کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں تائیوان کو 3-1 سے شکست دے کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ، گروپ بی میں جاپان، قازقستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔