راولپنڈی :پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیومیں آٹھ رکنی افغان وفد نے اہم ملاقات کی ،اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان وفد کویقین دلایا کہ پاکستان افغانستان میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے ،

افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں‌ میں صلاح الدین ربانی ، محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم خلیلی ، احمد ضیاء مسعود ، استاد محمد محقق ، احمد ولی مسعود ، عبداللطیف پدرام اور خالد نورشامل تھے

 

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے اور ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے تاکہ افغانستان کو ایک جامع حل کے حصول میں مدد ملے جو علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر افغان وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

افغان وفد نے افغانستان میں‌ امن ، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں ، انتھک کوششوں اور خدمات کو تسلیم کیا اور سراہا۔ وفد نے افغانستان میں خوشحالی ، امن وامان اورترقی کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Shares: