پاکستان عالم اسلام کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا: آرمی چیف

0
45

راولپندی : کے مطابق، ڈاکٹر "حسین امیر عبداللہیان” نے آج بروز اتوار کو پاکستانی اعلی حکام سے ملاقاتوں کے سلسلے میں راولپنڈی میں پاکستانی آرمی چیف جنرل "قمر جاوید باجوہ” سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ ملاقات، اسلام آباد کی میزبانی میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

پاکستان عالم اسلام کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا:اطلاعات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ نے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں جیو اسٹریٹجک صورت حال بالخصوص افغانستان کی صورتحال، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے اس ملاقات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی وزیرخارجہ سے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے حامل دو برادر ہمسائے ہیں۔پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان حالات کو بہتر کرنے کے اپنا کردارادا کرتا رہے گا

OIC کے غیر معمولی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بڑھتےہوئے چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار اور اس سلسلے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیےرابطے مضبوط کرنے پر اتفاق کیا جبکہ خطے سے متعلق مسائل بالخصوص افغانستان کے لوگوں کو درپیش چیلنجوں کو کم کرنے کی کوششوں میں مثبت پیش رفت لانے میں تعاون کے لیے مشترکہ طورکام کرنے کا عزم بھی کیا ہے

Leave a reply