یومِ آزادی کے موقع پر جہاں پوری قوم جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے اور ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دی جارہی ہے وہیں اس دن کی مناسبت سے پاکستانی اداکاروں نے بھی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ یومِ آزادی کی مناسبت سے ہرے اورسفید رنگ کا لباس پہنے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اور قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ۔
اداکار ہمایوں سعید نے آزادی کے 74 سال مکمل ہونے کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے آزادی کی مبارک باد دی ہے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یوم آزادی مبارک۔ اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم متحد رہتے ہوئے مشکلات کا مقابلہ کریں ، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔
اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیوشیئر کی ہے ، جس میں وہ یومِ آزادی کے حوالے سے ہرے اور سفید رنگ کا لباس پہنے گاڑی میں سفر کرتے نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے اس ویڈیو میں سب کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔
اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ، ویڈیو میں اداکارہ نےسب کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔

Shares: