پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیے

0
38

سڈنی: پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنی مثال نہیں‌ رکھتی ، کھیلنے لگے تو اچھا کھیلتی ہے اور اگرکھیل نہ سکیں‌توپاکستانی ٹیم سے زیادہ مایوس کن بھی کوئی نہیں‌کھیلتا ،تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے، آسٹریلیا اے کی پوری ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 313 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 428 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمران خان سینئر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان 7 رنز بنالیے ہیں،دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز اظہر علی اور شان مسعود بالتریتب 1 اور 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جام کمال سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

آسٹریلیا اے کے کیمرون بین کرافٹ 49 اور میرڈیتھ 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلوی ٹیم کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔عثمان خواجہ 6، ٹریوس ہیڈ 13، کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مائیکل نیسر 2 اور رچرڈسن کو صفر پر عمران خان سینئر نے آؤٹ کیا۔

3دن کے بعد اپنا گھر نہیں ملے گا ، 17 لاکھ 50 ہزار افراد رجسٹریشن کروا چکے ، نادرا

پاکستان کے عمران خان سینئر نے آدھی آسٹریلوی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر افتخار احمد نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے اور دوسرے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

ترک حکومت کا جناح ہسپتال کو جدید مشینوں کا تحفہ

افتخار احمد اور وکٹ کیپر محمد رضوان 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاہین شاہ آفریدی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا اے کے رچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مائیکل نیسر اور میرڈیتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply