پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں کے آر کے کا ٹویٹ وائرل

بالی وڈ اداکار کمال راشد کمار نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ آئی پی ایل (IPL) کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا رویہ انڈین کرکٹرز کے ساتھ خاصا دوستانہ بھی ہے۔ کے آر کے کے اس ٹویٹ پر کافی رد عمل آ رہا ہے اور کئی پاکستانی اس ٹویٹ کو پاکستانی کرکٹرز کی توہین کہہ رہے ہیں. ان کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ انڈین پلئیرز کے ساتھ آئی پی ایل میں کھیلنے کےلئے مرے جا رہے ہیں. کمال راشد خان نے یہ ٹویٹ ایشیا کپ 2022 کے انڈیا پاکستان میچ کے بعددیا. یاد رہے کہ گزشہ روز انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ تھا جسے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ انڈینز اور پوری دنیا میں شوق سے دیکھا

گیا، میچ کے آخری اورز کافی سنسنی خیز تھے آخری اورز کی ہر بال پر دیکھنے والوں کو دل دھڑک رہے تھے،. پاکستان نے آخری گیند تک فائٹ کی لیکن جیت انڈیا کا مقدر ٹھہری لیکن جس طرح‌ سے پاکستانی کھلاڑیوں نے جان لگائی اور آخر تک میچ کو اپنے ہاتھ میں کرنے کی سر توڑ کوشش کی اس پر پاکستانی عوام ی طرف سے ان کو کافی داد ملی.پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کےلئے ہمیشہ ہی دونوں ملکوں کے لوگ کافی پرجوش رہتے ہیں.اسلئے ان دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے میچ کو ایک جنگ سمجھا جاتا ہے.

Comments are closed.