لاہور:دنیا پرانحصارختم اب پاکستانی طبی محققین نے کلوروکوئن پر تحقیق شروع کرکے امید دلا دی ،اطلاعات کےمطابق پاکستانی محققین طب نے کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے CHLORO QUINE نامی میڈیسن پر تحقیق کا عمل شروع کردیا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز وآفیشل سپوکس مین کورونا وائرس حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے CHLORO QUINE نامی میڈیسن پر تحقیق کا عمل شروع کردیا، ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیق کا عمل شروع کیا گیا ہے، قوی امکانات ہیں کہ کلوروکوئین میڈیسن کورونا وائرس کے علاج کے لیے موثرثابت ہوسکے گی۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعطاالرحمن نے بھی کل اعلان کرکے خوشخبری سنادی ہے کہ بہت جلد پاکستان کرونا وائرس کے خاتمے کی ویکسین تیارکرلے گا اورمارکیٹ میں متعارف کروا دے گا

Shares: