بھارت میں ہندو فیملی کا کورونا زدہ لاش وصولی سے انکار، آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں، دنیا بھرمیں پزیرائی

0
45

نئی دہلی:بھارت میں ہندو فیملی کا کورونا زدہ لاش وصولی سے انکار، آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں، دنیا بھرمیں پزیرائی ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی میت کو اہل خانہ نے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دیتے ہوئے ہاتھ لگانے سے بھی انکار کردیا جس پر مسلمانوں نے آخری رسومات ادا کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف مصنفہ زینب سکندر نے اپنی ٹویٹ میں ریاست اتر پردیش کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ہندو کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں تاہم اس موقع پر ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سمیت کوئی ایک بھی ہندو موجود نہیں ہے۔

کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے روی شنکر کی میت کو اہل خانہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کوئی بھی ہندو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے آگے نہیں آیا تو مسلمان ہمسائیوں نے ہندو طریقے سے آخری رسومات ادا کیں۔

حال ہی میں متنازع شہریت قانون اور دارالحکومت میں مساجد اور مسلمانوں کو شہید کرنے کے باوجود توحید کے متوالوں نے ایک بار پھر ہندو مسلم ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر نہ صرف صارفین بلکہ اپوزیشن رہنما ششی تھرور نے بھی اس جذبے کو سراہا۔

Leave a reply