بھارتی طیارہ گرا کر فنٹاسٹک چائے پینے والے ابھی نندن کو بہادری کا تمغہ دے دیا گیا۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکاری نے پاکستان کی فنٹاسٹک چائے پینے والے پائلٹ ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ دے دیا ابھینندن ورتھمان کو 27 فروری 2019 کو پاکستانی طیارہ مار گرانے پر آ ج صبح بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے” ویر چکرا ایوارڈ” سے نوازا۔
Delhi: Wing Commander (now Group Captain) Abhinandan Varthaman being accorded the Vir Chakra by President Ram Nath Kovind, for shooting down a Pakistani F-16 fighter aircraft during aerial combat on February 27, 2019. pic.twitter.com/vvbpAYuaJX
— ANI (@ANI) November 22, 2021
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا تھا ہندوستانی ایوارڈ ’ویر چکرا‘ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اُسے دیا جاتا ہے-
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سےجھوٹی خوش خبری دینے کے لیے 27 فروری 2019ء کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کو پیش کیا گیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی مودی سرکاری اور میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھینندن نے ایک پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا نے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا جبکہ بعد ازاں خود بھارتی فوج نے بھی پاکستانی طیاروں کی گنتی کو پورا قرار دیا تھا۔
2 برس قبل 27 فروری کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستانی حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا ابھینندن کو پلائی گئی چائے کی ویڈیو “فنٹاسٹک ٹی” کے نام سے وائرل ہو گئی تھی کیونکہ ابھینندن نے ویڈیو میں کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک”