سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرادیئے گئے ا،طلاعات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر میں یوم یکجہتی کے موقع پرکشمیروں نے پاکستانی پرچم لہرا کرپاکستان سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا
جگہ جگہ کشمیری نوجوان مختلف طرز کے پاکستان کےسبزہلالی پرچم لے کرکہیں لہرا رہے ہیں تو کہیں اڑا رہے ہیں اوربھارت کے اندر یہ پیغام پہنچا رہے کہ کشمیری پاکستانی اورپاکستانی کشمیری ہیں
سری نگر میں کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا#baaghitv #pakistan #kashmir #KashmirSolidarityDay #یوم_یکجہتی_کشمیر #کشمیر_جوناگڑھ_خالصتان #5thFebruary #KashmirDay #PDMStandsWithKashmir #ModiGlobalDisaster pic.twitter.com/yKVX5yIWCD
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 5, 2021
کشمیری نوجوان پاکستانی پرچموں والے غبارے اڑا کرساتھ پاکستان کے سبزہلالی پرچم لٹکا کربھارت کی طرف روان کررہے ہیں تاکہ بھارت کو پتہ چل سکے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں
چند دن پہلے بھی کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا گیا تھا