سویڈن :سوئیڈن میں ٔپاکستانی صحافی وفات پاگئے ،اطلاعات کےمطابق سوئیڈن کی پولیس نے مارچ میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی ساجد حسین کی موت کی تصیق کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس ترجمان جوناس ایرونن نے بتایا کہ ‘ساجد حسین کی لاش شہر اَپسالا کے باہر دریائے فیرِس سے 23 اپریل کو ملی تھی۔’
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ساجد حسین، اپسالا میں پروفیسر کی حیثیت سے جزوقتی کام کر رہے تھے اور 2 مارچ کو لاپتہ ہوگئے تھے۔وہ آن لائن میگزین ‘بلوچستان ٹائمز’ کے چیف ایڈیٹر بھی تھے، جس میں منشیات فروشی، جبری گمشدگیوں اور شدت پسندی سے متعلق لکھتے تھے۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیںکہ ساجد حسین پچھلے کئی ماہ سے اپنے رویے میں تبدیلی لاچکے تھے اوروہ واپس پاکستان آنا چاہتے تھے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے وہ کئی باراظہاربھی کرچکے تھے ، جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان کو مضبوط دیکھنے کی خواہش بھی دل میں موجزن کرچکے تھے ، جس کی وجہ سے ان کے بعض پرانے ساتھی اس بات سے خوش نہ تھے اوروہ چاہتے تھے کہ ساجد حسین پاکستان نہ جائیں اورسویڈن میں ہی رہ کرپاکستان مخالف قوتوں کےلیے استعمال ہوتے رہیں،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صحافی ساجد حسین نے اس حوالے سے پاکستان میں اپنے کسی عزیز کووطن واپسی کا عہد بھی کیا تھا ، دوسری طرف سویڈن حکام نے کہا ہے کہ وہ صحافی ساجد حسین کے قتل کی تحقیقات کررہے ہیں اوراس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وہ طبعی موت مرے ہیں لیکن ان کی موت کے حوالے سے وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید تحقیقات کی جاسکتی ہیں