دبئی میں رہائش پذیر پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سرکر کے نئی تاریخ رقم کردی۔
باغی ٹی وی : نائلہ کیانی نے گیارہویں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سرکرلیا جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
پہلی پاکستانی کوہ پیما خاتون نائلہ کیانی کے ٹو کے کیمپ ون پر پہنچ گئیں،مزید سفر شروع
نائلہ کیانی گیشربرم ون سے قبل گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں جب کہ وہ گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی سرکیا تھا۔
اس کے علاوہ ثمینہ بیگ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیا ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں وہ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونےکا اعزاز رکھتی ہیں۔
نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہرکےعلاقے گجر خان کے ایک قدامت پسند خاندان سے ہےانھوں نے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کیا تاہم اب اس وقت وہ خاوند کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ بیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما
نائلہ کیانی کے مطابق انھیں بچپن سے مہم جوئی کا شوق تھا زمانہ طالب علمی اور اب بھی باکسنگ کرتی ہیں دبئی میں قیام کے دوران راک کلائمبنگ اور آئس سکیٹنگ شروع کی قدامت پسند ہونے کے باوجود میرے خاندان والے کبھی میرے شوق کی راہ میں حائل نہیں ہوئے۔
شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا ہماری پسند کی شادی تھی۔ میرے خاوند خالد راجہ کو میرے سارے شوق پتا تھے وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ انھیں یہ بھی پتا تھا میرے شوق اور دلچسپیاں تبدیل ہوتی رہی ہیں شادی کی بڑی تقریبات کی مخالف نائلہ نےاپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے کے ٹو بیس کیمپ پر تقریب منعقد کی اور ان کی تصاویر وائرل بھی ہوئی تھیں۔