تحریک انصاف کی طرف سے امریکہ مین لابنگ فرم حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی نے 6 ماہ کیلئے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر لابنگ فرم فنٹن آرٹ لوک کی خدمات حاصل کرلی ہیں.

اس معاہدہ کی نقل سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کے مطابق کمپنی تحریک انصاف کو پبلک ریلیشن سروس فراہم کرے گی، جس میں لابنگ فرم کا کام اخبارات میں مضمون چھپوانے، تحریک انصاف کے حمایتیوں اور رہنماؤں کے ٹیلی ویژن انٹرویوز کے اہتمام میں مدد جبکہ سوشل میڈیا سے متعلق مدد اور رہنمائی بھی کرے گا.

یہ معاہدہ 6 ماہ کیلئے کیا گیا جو اگست 2022 سے شروع ہو کر جنوری 2023 پر ختم ہوگا، پارٹی کی جانب سے ایڈوانس مد میں 50000 ڈالر فرم کو دے دئیے گئے جبکہ معاہدے میں لکھا گیا اگست اور ستمر کے ایڈوانس اخراجات کی مد میں 5000 ڈالر ابھی واجب الادا ہیں۔

ایک صارف نے اس معاہدہ بارے کہا کہ: عمران خان نے امریکی سازش کا بیانیہ خود ہی جھوٹا ثابت کردیا ہے. جبکہ اب اپنی جان پر بنی تو امریکا میں ماہانہ 25 ہزار ڈالر پر لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا گیا.

انہوں نے کہا: اس معاہدہ میں طے ہے کہ تحریک انصاف کے حامی لوگوں کے انٹرویوز کروائے جائیں گے اور امریکا میں تحریک انصاف کی عزت بحالی کروائی جائے گی.

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: قوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے جبکہ خود امریکہ سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ: پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب لابنگ کیلئے کمپنی رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے اور شرم ان کو مگر نہیں آتی.


صحافی نوید شیخ نے اس معاہدہ کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ: وہ جماعت جس کے سربراہ کا "ایسولوٹی ناٹ” کا نعرہ ہے اس نے امریکہ سے حقیقی آزادی بھی دلوانی ہے، اس نے جوبائیڈن انتظامیہ سے تعلقات بحال کرنے کے لیے امریکی لابیسٹ فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں تاکہ کہ وہ اقتدار بحالی میں مدد دےسکیں، آسان الفاظ میں کپتان امریکہ سے معافی کا طلب گار ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ: پی ٹی آئی امریکہ نے اس فرم کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس کا مقصد میڈیا میں اپنا مؤقف اجاگر کرنا ہے.


جبکہ صحافی وسیم عباسی نے کہا: سازش کا بیانیہ ختم امریکہ سے دوستئ شروع، امریکہ اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے بہتر تعلقات کے لیے پی ٹی آئی نے لابنگ فرم ہائر کر لی جس کو ماہانہ تقریبا پچاس لاکھ سے زائد روپے دئیے جائیں گے.
انہوں یاد دلایا کہ خان صاحب نے کل کہا تھا آپ زیادہ عرصہ تک سب کو بے وقوف نہیں بنا سکتے.

Shares: