پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی گواہی دے دی

پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی گواہی دے دی

باغی ٹی وی . ایشین بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ سال جون تک پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح منفی صفر اعشاریہ چار فیصد سے بہتر ہوکر 2 فیصد مثبت ہوجائے گی، حکومت پاکستان نے 1200 ارب روپے کا ریلیف دے کر پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وباء سے متاثر معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 1240 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا۔ حکومتی پیکج سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران پاکستان میں مہنگائی 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار 2.7 فیصد رہی جبکہ درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی کم ہوا۔

واضح‌ رہے کہ مریکی خبررساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پراعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔فچ ریٹنگزکی جانب سے پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنےکا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنچ نے موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آوَٹ لک قرار دیا ہے۔

کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی،امریکی ادارہ

Comments are closed.