پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تنزلی کا شکار، دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا

ان ممالک کا پاسپورٹ 190 مقامات تک رسائی کی اجازت دیتا ہے
0
37
passport

پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تنزلی کا شکار، دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا۔ بدترین پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔

پاکستان کا پاسپورٹ 33 ریاستوں تک بغیر ویزا کے رسائی کی اجازت دیتا ہے، شام کا پاسپورٹ 30 مقامات تک رسائی دیتا ہے، عراق کا 29 اور افغانستان کا سفری دستاویز صرف 29 مقامات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ سرفہرست مقام سنگاپور کا ہے، کیونکہ اس کا پاسپورٹ شہریوں کو 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی فراہم کرتا ہے۔جرمنی، اٹلی اور سپین دوسرے نمبر پر رہے،ان ممالک کا پاسپورٹ 190 مقامات تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے ڈان نیوز میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹاپ پوزیشن جاپان نے حاصل کی تھی جو اب تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کا یہ درجہ آسٹریا، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور سویڈن کے ساتھ ہے، جن کے تمام پاسپورٹ شہریوں کو 189 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی فراہم کرتے ہیں۔ٹاپ 10 میں شامل ممالک میں سے، امریکہ نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اپنی درجہ بندی میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی ہے، جو دوسرے نمبر سے 8ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

Leave a reply