امریکی کمپنی کا پاکستانی پنک سالٹ کو برآمد کرنے کامعاہدہ طے پا گیا

امریکی کمپنی20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
america

اسلام آباد: امریکی کمپنی پاکستانی کے "پنک سالٹ” کو درآمد کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرے گی۔

باغی ٹی وی:پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی مراکل سالٹ کے درمیان پنک سالٹ برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا معاہدے کے بعد پاکستانی پنک سالٹ اب باضابطہ طور پر امریکہ برآمد کیا جا سکے گا،امریکی کمپنی پاکستان میں پنک سالٹ کی پیداوار اور پیکجنگ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

پی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد احمد کے مطابق پنک سالٹ کی برآمد کے لیے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون میانوالی میں لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلابی نمک چین میں بھی بہت مقبول ہے چین کے شہر شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ چین میں حالیہ سالوں میں پاکستان میں تیار کئے جانے والے ہمالیائی پنک سالٹ کے لیمپس اوراس سے بنی دیگر مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔

سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

انہوں نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام پاکستانی پنک سالٹ کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر کر کے چین کو نمک کی مصنوعات کی برآمد کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی پنک سالٹ کی برآمدات 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئیں جن میں ہر سال 15.68 فیصد اضافہ ہوا ہے جو چین کی بتدریج پھیلتی ہوئی مارکیٹ اور پنک سالٹ کی برآمدات کے امید افزا امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

ویبینار میں سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے نشاندہی کیتھی کہ جیسے جیسے پنک سالٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی حکومت متعلقہ صنعت کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرپیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے ان کوششوں کا مقصد نمک کی صنعت کی پائیدارترقی کو یقینی بنانا اور چین سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں ہمالیائی پنک سالٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والا روسی طیارہ

گلابی نمک کہاں سے نکلتا ہے؟

گلابی نمک پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں، جو تین سو کلومٹیر سے زائد فاصلے پر محیط ہے، پایا جاتا ہے،گلابی نمک صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے حب سالٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور نمک کے برآمد کنندہ اسماعیل ستار نے بھی بی بی سے کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ گلابی نمک جہلم سے کوہاٹ کے درمیانی علاقے میں پایا جاتا ہے اور دنیا میں نمک کی یہ قسم کہیں اور موجود نہیں 80 کی دہائی میں غیر ملکی پارٹنر کے ساتھ جب گلابی نمک کو برآمد کرنے کا کام شروع کیا تو گلابی نمک کو ’ہمالین سالٹ‘ کا نام دیا جو بعد میں استعمال ہوتا چلا گیا اور آج گلابی نمک کو ہمالین نمک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

گلابی نمک کی سب سے خاص بات اس کا رنگ ہے جو اسے عام نمک سے منفرد کرتا ہے اور اسی وجہ سے یہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول ہے رنگ کے ساتھ اس میں آئرن یعنی فولاد کی مقدار عام نمک کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگ آئرن کی کمی کا شکار ہیں، اس لیے ایسے لوگ بھی اسے زیادہ استعمال کرتے ہیں جو آئرن کی کمی کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں کھانے میں استعمال ہونے والا گلابی نمک جہاں بہت مقبول ہوا تو اس کے ساتھ اس سے تیار ہونے والی مصنوعات بھی بہت مشہور ہوئی ہیں۔

ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

گلابی نمک سے سجاوٹ کے لیے استعمال ہونے والی مختلف چیزیں بنتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والے لیمپ اور ٹائلیں اور دوسری مصنوعات بہت خوبصورت ہوتی ہیں گلابی نمک سے تیار ہونے والے لیمپ کی خصوصیات کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ایک تو اس کی خوشبو سوندھی ہوتی ہے تو اس کے انسانی نفسیات پر بہت اچھے اثرات ہوتے ہیں اس کے ساتھ یہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے تمام فوائد تحقیق سے ثابت شدہ نہیں ہیں۔

Comments are closed.