سوڈان سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری،ترجمان دفتر خارجہ

0
32

سوڈان سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے پلان پر عملدرآمد جاری ہے پورٹ سوڈان سے 37 پاکستانی شہری بحری جہاز پر جدہ پہنچ گئے ہیں،جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا، پاکستان اعانت و میزبانی پر سعودی عرب کا مشکور ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق کہا ہے کہ وزارت خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے۔ خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے، سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہوگئی خرطوم اور پورٹ سوڈان میں سفیر کی ٹیم پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کیلئے کام کررہی ہے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل آسان بنانے کیلئے دوست ممالک خصوصاً سعودی عرب مصروف عمل ہے ،وزیر خارجہ بلاول نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید کی سربراہی میں دفتر خارجہ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائے دفاع کا 2 روزہ اجلاس کل سے نئی دہلی میں شروع ہو گا اجلاس میں پاکستان ورچوئیل شرکت کریگا، ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچئویلی کریں گی، بھارت پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے ،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی تھی

دفتر خارجہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر چکا ہے گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہو گا گوا میں ایس سی او اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے امکان پر دونوں ممالک خاموش ہیں،پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے ملاقات پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا میزبان کے طور پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے

Leave a reply