مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جہاں گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام نے یوم استحصال کشمیر منایا وہیں پاکستانی معروف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہوگیا۔
Today marks 1 year of the brutal crackdown on the #Kashmir people. 365 days of darkness, pain & torture. Their ongoing suffering will not be forgotten. Inaction is not an option – we must stand up,raise our voices & rid them of this tyranny they’re under. Kashmiri lives matter !
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 5, 2020
انہوں نے لکھا کہ مظلوم کشمیری گزشتہ 365 دن سے اندھیرے، در اور اذیت سہتے ہوئے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی جاری مصائب کو فراموش نہیں کیا جائے گا-
اداکارہ نے کہا کہ اب سستی کاہلی اور نظرانداز کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے ہمیں اٹھنا ہوگا اور اپنی آواز بلند کرنا ہوگی اور انہیں اس ظلم و بربریت سے نجات دلانا ہوگی ہماری لئے کشمیریوں کی زندگی کی اہمیت ہے!
Our Kashmiri brothers & sisters are always in our prayers. 💚🤍💛 pic.twitter.com/NZDKQhwoun
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 5, 2020
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے ’کشمیر‘ لکھا مفلر پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی ہمیشہ ہماری دعاؤں میں رہتے ہیں۔
Praying for Kashmir 🇵🇰♥️
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 5, 2020
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عاصم ا ظہر نے لکھا کہ وہ کشمیر کیلئے ہمیشہ دعاگو ہیں-
معروف گلوکار فرحان سعید نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور دل سے ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہوں-
I stand in solidarity with the people of #JammuAndKashmir and support wholeheartedly their right of self determination. May the Almighty soon bless them with the 'azaadi' they always wanted. Prayers.
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) August 5, 2020
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ کشمیری عوام کو جلد آزادی سے نوازے(آمین)۔
اس سے قبل میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈ یا پر اپنے پیغامات شئیر کئے تھے-
واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی اور کشمیر پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا نہتے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں نے گزشتہ روز کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منایا۔