پاکستانی شوبز شخصیات کی ورون دھون کو شادی کی مبارکباد
حال ہی میں بالی وڈ ادکا ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو جہاں انہیں بھارتی شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے بھی نے بھارتی اداکار ورون دھون کو شادی کی مبارکباد دے دی۔
باغی ٹی وی : ورون دھون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں تو ماہرہ نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کو تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی۔
انہوں نے کمنٹ میں ’مبارک‘ اور ساتھ دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
جبکہ حمائمہ ملک نے بھی جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی اور دل والے ایمو جی کا استعمال کیا-
خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔